لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل 7 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ یونائیٹڈ میں فہیم اشریف اور زاہد محمود کی جگہ پال اسٹرلنگ، محمد وسیم جونیئر کی واپسی ہوئی ہے۔
یہ میچ جیتنے والی ٹیم 27 فروری کو فائنل میچ میں ملتان سلطانز کا سامنا کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی، ہفتے کے روز پی ایس ایل سیون میں چھٹی کا روز ہوگا۔فائنل میچ 27 فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔






































