کراچی : (ویب ڈیسک) محب مرزا کی ڈائریکٹوریل ڈیبیو آنے والی فلم عشرت: میڈ ان چائنا کے ایک گانے میں ڈانس کرنا صنم سعید کو مہنگا پڑ گیا اور مداحوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
عشرت: میڈ ان چائنا کے گانے عشرت تیرے لو میں لڑکی کو تین دن قبل جاری کیا گیا تھا، جس میں صنم سعید کو دیگر لڑکیوں کے ہمراہ ڈانس کرتے دکھایا گیا تھا۔ دونوں اداکاروں کے ڈانس پر لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔
لوگوں نے صنم سعید کے ڈانس پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں نہ تو ڈانس کرنا آتا ہے اور نہ ہی ان کے ڈانس کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے دل سے کام کیا۔
مداحوں کے مطابق وہ اداکارہ کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کی اداکاری کو بھی پسند کرتے رہے ہیں مگر انہیں ڈانس نہیں کرنا چاہیے تھا، کیوں کہ ان پر ڈانس اچھا نہیں لگ رہا۔
