تازہ تر ین

مومنہ مستحسن اور اُشنا شاہ کا روس یوکرین تنازع پر اظہارِ افسوس

لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکارہ مومنہ مستحسن اور اداکارہ اُشنا شاہ نے روس یوکرین تنازع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ‘ تقریباً نصف دہائی تک ان کے خاندان نے کیف کو اپنا گھر کہا۔ یوکرین کے عوام کو اپنے پڑوسیوں کی بلا اشتعال جارحیت کے بغیر اپنی خودمختاری کا پورا حق حاصل ہے۔
اُشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ‘یوکرین کے بارے میں سن کر دل دہل گیا، سب کی حفاظت کیلئے دعا کررہی ہوں۔ اس سے پہلے کہ کوئی اُن پر تنقید کرے وہ بتانا چاہتی ہیں کہ وہ کشمیریوں، فلسطینیوں، شامیوں اور ایغور میں موجود لوگوں کیلئے بھی بہت دکھی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain