تازہ تر ین

لاہور قلندرز کے فائنل میں پہنچنے پر رضوان نے کیا کہا؟

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 7 میں فائنلسٹ ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز کو فائنل میں جگہ بنانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں محمد رضوان نے گزشتہ روز کھیلے جانے والے ایلیمنیٹر 2 کے حوالے سے کہا کہ لاہورقلندرز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ سنسنی خیز رہا، میں اس میچ کے ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہوا۔رضوان کا کہنا تھا کہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر شاہین آفریدی اور لاہور قلندرز کو مبارکباد دیتا ہوں، آپ لوگوں نے اس میچ کو جیتنے کے لیے سب کچھ کیا۔
ساتھ ہی ملتان سلطانز کے کپتان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکپر شاداب خان کے لیے کہا کہ آپ لوگوں نے مقابلے میں کافی محنت کی، جانتا ہوں آپ لوگ ہمت نہیں ہاریں گے، اپنا سر اونچا رکھیں اور مضبوطی سے ایونٹ میں لوٹیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain