تازہ تر ین

شاہین نے فائنل میں پہنچنے پر کیا کہا؟

لاہور : (ویب ڈیسک) قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ٹیم کی محنت کو جیت کی وجہ قرار دیا جب کہ انہوں نے خاص طور پر ڈیوڈ ویزا، حارث رؤف، عبداللہ شفیق اور زمان خان کو مینشن کیا۔
شاہین نے یہ بھی کہا کہ اب صرف فائنل کا ایک میچ رہ گیا ہے، میں چاہتا ہوں ٹیم اس کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہو۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی، ملتان اور لاہور کے درمیان فائنل 27 فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain