تازہ تر ین

لاہور قلندرز کیلئے خوشخبری، راشد خان فائنل کیلئے دستیاب ہوں گے

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے لیے اچھی خبر ہے کہ ان کی ٹیم میں شامل افغان اسپنر راشد خان ایچ بی ایل پی ایس ایل فائنل کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
راشد خان قومی ڈیوٹی کے باعث پی ایس ایل چھوڑ کر بنگلادیش چلے گئے تھے جہاں افغانستان کی ٹیم ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل اتوار کے روز ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ افغانستان اور بنگلا دیش کے درمیان تیسرا ون ڈے پیر کے روز کھیلا جائے گا۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد خان اتوار کے روز ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے لیے اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain