تازہ تر ین

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2.90 روپے مہنگی کرنے کی منظوری

کراچی: (ویب ڈیسک) نیپرا نے کراچی والوں کیلئے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کیلئے بجلی دو روپے نوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی- نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی کے الیکٹرک کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ اور نوٹفیکشن بعد میں جاری کرے گی۔
نیپرا میں جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کیلئے بجلی تین روپے چالیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی- نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی والوں کیلئے ایک ماہ کیلئے بجلی دو روپے نوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی جس کا کے الیکٹرک صارفین پر تقریبا تین ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا-
دوران سماعت کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ قومی گرڈ سے مہنگی بجلی خریدی گئی- جنوری میں آر ایل این جی کی سپلائی میں کمی آئی- آر ایل این جی کم ملنے کی وجہ سے فرنس آئل پر زیادہ انحصار کرنا پڑا- نیپرا حکام نے کہاکہ اگر کے الیکٹرک کا سی پی پی اے پر ہی انحصار ہے تو نجکاری کا کیا فائدہ- کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک کی 1800 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے- مارچ میں 900 میگاواٹ کا منصوبہ کام شروع کر دے گا-
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ گیس کے کم پریشر کا معاملہ جلد حل ہوتا نظر نہیں آتا- نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ کم گیس ملنے کے باعث صارفین کو تیس کروڑ روپے اضافی ادا کرنے پڑیں گے- کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک کو گیس فراہمی کیلئے سوئی سدرن کو مزید سرمایہ کاری کرنا ہے- کوشش ہے کہ سوئی سدرن کے ساتھ معاملات جلد طے پا جائیں- سوئی سدرن گیس پریشر پر کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں-
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ لگتا ہے دونوں کمپنیاں ابھی معاہدے کیلئے تیار نہیں ہیں، سماعت کے بعد نیپرا اتھارٹی نے اضافے کی منظوری دی جس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain