کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونےکی قدر 17 ڈالر اضافے سے 1922 ڈالرفی اونس ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی ، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ریکارڈ کی گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 28 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف 10 گرام سونے کی قدر 128 روپے بڑھ کر 110382 روپے ہو گئی ہے۔