تازہ تر ین

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 198 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 426 رنز کا ٹارگٹ دیا تاہم نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آخری روز 227 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ربادا مین آف دی میچ ، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 332 رنز جبکہ جنوبی افریقہ کو چھ وکٹ درکار تھے تاہم جنوبی افریقہ کے باؤلرز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ٹیم کو 227 رنز پر آؤٹ کردیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے سب سے کامیاب بلے باز رہے انہوں نے 92 رنز بنائے، جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربا دا، مارکو جنسن اور مہاراج نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain