مظفرآباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں گھریلو استعمال کے گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافے نے صارفین کی کمر توڑ دی، شہریوں نے حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کر دی۔
آزادکشمیر میں حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافے کا فیصلہ عام صارفین پر قہر بن کر ٹوٹا ہے، 2320 روپے میں فروخت ہونے والا گیس سلینڈر راتوں رات 2758 روپے کا ہوگیا ہے تو شہری گیس کی قیمت میں اس اضافے کو غیر منصفانہ فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔
گیس کی نئی قیمتوں کے بعد ریاست کی 70 فیصد سے زائد آبادی پر اس کا براہ راست اثر پڑا ہے تو شہری حکومت کے اس فیصلے پر نظر ثآنی کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔
گھریلو استعمال کے گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ایک طرف تو نرخ نامے کے بر خلاف اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں فی سلنڈر 100 سے 150 روپے زائد وصولی بھی جاری ہے۔