تازہ تر ین

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی ، دونوں کپتانوں نے تصاویر بنوائیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی رونمائی کردی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔
ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کیلئے کینگروزکا پریکٹس سیشن راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری ہے، قومی سکواڈ نے بھی سیریز کی تیاریوں کے لیے پنڈی سٹیڈیم میں پڑائو ڈال رکھا ہے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور شاہین کپتان نے خصوصی تقریب میں ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی کردی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ چار مارچ کو راولپنڈی میں شروع ہو گا ،تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کراچی میں ہو گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ لاہور میں شیڈول ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain