لاہور: (ویب ڈیسک) روس یوکرین تنازع کے منفی اثرات بتدریج سامنے آ رہے ہیں، جنگ کے باعث عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں ایک ہفتے کے دوران کوئلے کی فی میٹرک ٹن قیمت 25 ڈالر اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 300 ڈالر سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔
بین الاقوامی ادائیگیوں کا بینکوں کا نظام ” سوئفٹ ” سے روس کی بے دخلی کے بعد چین کے کئی بینکوں نے تاجروں کو قرض دینے سے معزت کرلی ہے۔ جس کے باعث چین کے تاجر انڈونیشیا، آسٹریلیا اور ساوتھ افریقہ سے کوئلہ خریدنے پر مجبور ہیں، یہی وجہ ہے کہ ایک ہفتے کے دوران کوئلے کی قیمت 9 فیصد سے زائد بڑھ چکی ہے۔
گذشتہ برس چین نے روس سے 5 کروڑ ٹن کوئلہ خریدا تھا جس کی کُل مالیت 7 ارب 40 کروڑ ڈالر بنتی ہے ۔ واضح رہے کہ عالمی سطح پر کوئلے کی فراہمی میں روس کا حصہ ساڑھے تین فیصد ہے