راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو مک ڈونلڈز نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات بہترین ہیں۔
پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی کوچ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے لیے راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن مشکل رہا، سیلیکشن ٹھیک تھی یا غلط اس کا جائزہ پانچ دنوں کے بعد کیاجاتاہے، امام الحق اور اظہر علی نے راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز اچھی بیٹنگ کی، پاکستان نے پہلے روز بہترین کرکٹ کھیلی۔
انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں ریورس سوئنگ اپنا کردار ادا کرےگی، آسٹریلیا کو بہتر پلان کے ساتھ دوسرے دن کا کھیل شروع کرنا ہوگا، کوشش کریں گے کہ پاکستان کو کم رنز کرنے دیں اور وکٹیں حاصل کریں۔