مانٹ مانگنوئی: (ویب ڈیسک) ہیلی میتھیوز کی شاندار آل راؤنڈکارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو 3 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔
میزبان خواتین ٹیم 260 رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ہیلی میتھیوز نے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے ساتھ حریف ٹیم کی دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ بھی دکھاکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میزبان ٹیم کی سوفی ڈیوائن 108رنز کے ساتھ نمایاں رہیں تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔
ہیلی میتھیوز کو عمدہ بلے بازی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصا ن پر 259 رنز بنائے ، جواب میں میزبان نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم 49.5 اوورز میں 256رنز بناسکی۔
