تازہ تر ین

سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی، اربوں کا نقصان

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی سیاسی صورتحال، روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے باعث زبردست مندی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس میں 1284.38 کی بڑی تنزلی دیکھی گئی۔
ٹریڈنگ کے دوران بڑی مندی کے باعث انڈیکس 43266.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، اور پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.88 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 10 کروڑ 48 لاکھ 42 ہزار 757 شیئرز کا لین دین ہوا۔ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 180 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain