تازہ تر ین

فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں سترہ امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1991 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 1 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف دس گرام سونے کے بھاؤ میں 515 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اورقیمت 1 لاکھ 11 ہزار454روپے ہو گئی ہے۔
مزید برآں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتیں بالترتیب 1480 روپے اور 1268.86 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain