اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سپہ سالار کی ملاقات میں ملکی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں کی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔