تازہ تر ین

ویمن ورلڈکپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

ماؤنٹ مونگنوئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، شاندار بلے بازی پر الیسا ہیلی میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں۔
آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ، ماؤنٹ مونگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے، کپتان بسمہ معروف 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ۔
جوابی اننگز میں آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر پینتیسویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔ بہتر رنز کی شاندار اننگز پر الیسا ہیلی میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں، قومی ٹیم اگلا میچ 11 مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain