تازہ تر ین

اداکارہ یشما گل کا موبائل فون نامعلوم افراد لے اڑے

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ یشما گل کا موبائل فون ڈیفنس فیز 8 میں نامعلوم افراد ان کی گاڑی سے لے اڑے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے بتایا کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں دو موٹر سائیکل سواروں کے ایکسیڈنٹ کے دوران گاڑی روکی ، اچانک گاڑی سے اترنے کے سبب موبائل فون گاڑی میں ہی رہ گیا، حادثے کے شکار افراد کو دیکھنے کے دوران پیچھے آنے والے نامعلوم ملزمان گاڑی کی سیٹ پر رکھا موبائل فون چوری کرکے لے گئے۔
اداکارہ نے بتایا کہ موقع پر موجود چند لوگوں کی مدد سے دونوں زخمیوں کو گاڑی میں بٹھایا جب گاڑی چلانے سے قبل موبائل فون ڈھونڈنا چاہا تو گاڑی سے موبائل فون غائب تھا، افسوس ناک مقام یہ تھا کہ حادثے کا شکار افراد کی جیبوں سے بٹوے بھی نکال لئے گئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain