تازہ تر ین

لاہورمیں کیٹل شو کا 10 مارچ سے آغاز، 3 روز جاری رہے گا

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں کیٹل شو کے سب سے بڑے میلے کا 10 مارچ سے آغاز ہو گا جو تین روز تک جاری رہے گا۔
لاہورمیں کیٹل شو کی ریہرسل فورٹریس سٹیڈیم میں کی گئی، ڈی سی لاہور عمرشیر چٹھہ نے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور ریہرسل کے انتظامات کاجائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور کہتے ہیں اس میلے سے ثقافتی سرگرمیاں اجاگر ہوں گی، ہزاروں شہری محظوظ ہوں گے، میلا مویشیاں میں صنعتی نمائش کا بھی انعقاد ہو گا۔
رنگا رنگ تین روز ہ تقریبات کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، ڈی سی لاہور عمر شیر کے مطابق 32 محکمے نمائش کو سجانے کے ہمہ وقت پابند ہوں گے، محکمہ بلدیات میلا میویشیاں کو سجا رہا ہے ، 22 ہزار لوگ 2 شفٹوں میں بیٹھ سکتے ہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ سب آئیں اور کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain