تازہ تر ین

زمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستوران

شنگھائی: (ویب ڈیسک) دنیا کا بلند ترین ریستوران چین میں قائم کیا گیا ہے جس کا عملی مظاہرہ کئی ماہ پہلے کیا گیا تھا اور چند روز قبل ہی اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سند بھی عطا کی ہے۔
اسے’ہیونلی جِن ریستوران‘ کا نام دیا گیا ہے جو فرش سے 1800 فٹ (556.36 میٹر) بلند ہے اور ایک سو بیسویں منزل پر قائم کیا گیا ہے۔ اس عمارت کو چین کی بلند ترین عمارت کا اعزاز بھی حاصل ہے اور یہ دنیا کی تیسری اونچی ترین بلڈنگ بھی ہے۔
ریستوران میں بیٹھ کر شینگھائی کے ایک وسیع حصے کو آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے اور یوں بلند ترین عمارت پر مزے دار کھانوں کا لطف بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔
ہیونلی جِن ریستوران اور ٹاور حقیقت میں ہوٹل شینگھائی ٹاور کا ایک منصوبہ بھی ہے۔ گزشتہ برس 19 جون کو ریستوران کا باضابطہ افتتاح کیا گیا تھا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو فروری میں درخواست دی گئی تھی۔ اب اس کی تصدیق چند روز بعد کئی گئی تھی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain