تازہ تر ین

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا

ہیملٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے بھارتی ٹیم کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد 62 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ان کے حق میں بہتر ثابت نہ ہو سکا، کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 260 رنز بنائے،ایمی سیتھرویٹ 75 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہیں جبکہ کیر 50 ، کیٹی مارٹن 41 جبکہ کپتان سوفی ڈیون نے 35 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بھارت کی جانب سے پوجا وسٹراکر نے 4 ،راجیشوری گائیکواڑ نے 2 ، جھولن گوسوامی ، دیپتی شرما نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
261 رنز ہدف کے تعاقب میں شکست خوردہ ٹیم 47 ویں اوور میں 198 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ہرمنپریت کور 71 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں، کپتان متھالی راج 31، بھٹیا 28 جبکہ سنیھ رانا نے 18 رنز بنائے۔
فاتح ٹیم کی لیا تاہوہو اور امیلیا کیر نے 3،3 وکٹیں اپنے نام کیں، ہیلے جینسن 2 جبکہ جیس کیر اور ہانا رووے نے 1،1 وکٹ حاصل کی جبکہ ایمی سیتھرویٹ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain