تازہ تر ین

قانون ہاتھ میں لیا گیا تو اگلی بار دہشتگردی کا پرچہ کاٹیں گے: شیخ رشید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون اسے ہاتھ میں لے گا، قانون ہاتھ میں لیا گیا تو اگلی بار دہشتگردی کا پرچہ کاٹیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز واقعہ کی مذمت کرتا ہوں، 50 افراد کو پارلیمنٹ لاجز میں داخل کیا گیا، پولیس پر تشدد کیا گیا، 5 اہلکار زخمی ہوئے، ہم نے 5 گھنٹے ان سے مذاکرات کیے، کسی کیخلاف دہشتگردی کا پرچہ نہیں کاٹا، اکتوبر 2019 میں انصار الاسلام پر پابندی لگائی گئی، ہمارے پاس اطلاعات اچھی نہیں ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ خطرہ مولانافضل الرحمان اور شیخ رشید کو ہے، پارلیمنٹ لاجز میں ارکان اسمبلی اور ان کے اہلخانہ رہائش پذیر ہیں، جے یو آئی کے ایم این ایز اپنی مرضی سے ساتھ گئے، اپوزیشن کے پاس 172 لوگ نہیں ہیں اس لیے ایسے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں، ہم نے ایف آئی آر میں کوئی جھوٹی دفعہ نہیں لگائی، آپ عمران خان سے ذاتی لڑائی لڑنے جا رہے ہیں، آپ کا برا وقت شروع ہونیوالا ہے، انہوں نے مین گیٹ پر قبضہ کیا اور پھر اپنے بندے داخل کیے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کامران مرتضیٰ نے پولیس کیخلاف گندی زبان استعمال کی، کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون اسے ہاتھ میں لے گا، قانون ہاتھ میں لیا گیا تو اگلی بار دہشتگردی کا پرچہ کاٹیں گے، شکر ہے آپ کہہ رہے ہیں فوج نیوٹرل ہے، فوج ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوگی، یہ پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ روس، یوکرین جنگ میں پاکستان غیر جانبدار رہا ہے، عمران خان نے کہا ہم امریکا، یوکرین، چین سب کے ساتھ ہیں، اگر کوئی غلطی کریں گے تو آپ خسارے میں رہیں گے، اپوزیشن ڈرامے بند کرے، لوگ ڈرامے بڑی اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain