معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دفاع میں میدان میں آگئی۔
حال ہی میں اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران جوش خطابت میں ایک بار پھر بلاول کی زبان پھسل گئی تھی اور وہ ’ٹانگیں کانپ ‘رہی ہیں کہنے کے بجائے ’کانپیں ٹانگ‘ رہی ہیں کہہ گئے تھے۔
بلاول کی لفظوں میں گڑبڑ کے بعد ’کانپیں ٹانگ‘سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت مشہور شوبز شخصیات بھی بلاول کے جملوں پر پیروڈی کرتے نظر
انھوں نے کہا کہ بلاول کے لیے تو ہمیں خوش ہونا چاہیے کہ ایک نوجوان اور بہت خوبصورت انسان آگے آرہاہے جو کہ ان شاء اللہ مستقبل میں پاکستان کا وزیراعظم ہوگا۔
ٹک ٹاکر نے بلاول کے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ جن سیاستدانوں نے بلاول کا مذاق اڑایا انھیں شرم آنی چاہیے کہ بلاول پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، اتنے بڑے عہدوں پر بیٹھ کر ایک معصوم، نوجوان کا مذاق اڑاتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔