میسجنگ ایپ ٹیلیگرام نے متعدد نئے فیچرز کو متعارف کرایا ہے۔
آئی او ایس صارفین کے لیے نیا ڈاؤن لوڈ منیجر پیش کیا گیا ہے جس میں ری ڈیزائن اٹیچمنٹ مینیوز دیئے گئے ہیں جو فائلز کے ڈاؤن لوڈ اسٹیٹس اور ڈاؤن لوڈ کنٹرولز سے لیس ہوں گے۔
آئی او ایس صارفین اس نئے مینیو سے اپنے کانٹیکٹس سے بیک وقت متعدد تصاویر یا فائلز کو شیئر کرسکیں گے۔
اس نئے ڈاؤن لوڈ منیجر سے صارفین 2 جی بی تک کی فائل کو شیئر کرسکیں گے۔
اینڈرائیڈ صارفین میں سیمی ٹرانسپیرنٹ انٹرفیس ٹرانسپیرنٹ ہیڈرز کے ساتھ ہوگا جو نائٹ موڈ پر کام کرے گا۔
اسی طرح ایک نیا لائیو اسٹریمنگ فیچر بھی اس ایپ کا حصہ بنایا جارہا ہے جس کی مدد سے ٹیلیگرام چینیلز اپنی لائیو اسٹریمز دیگر ایپس پر بھی کرسکیں گے۔
اینڈرائیڈ اور میک او ایس کے لیے ری ڈیزائن لاگ ان کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
اب ٹیلیگرام کے تمام صارفین اپنے فون نمبر کو بطور لنک شیئر کرسکیں گے۔
ٹیلیگرام کی جانب سے لنک پریویو کے فیچر کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔