تازہ تر ین

والد کو دل کا دورہ، نیک تمناؤں کیلئے عاطف اسلم مداحوں کے مشکور

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد دل کا دورہ پڑنے کے بعد رو با صحت ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے عاطف اسلم نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند روز خاصے مشکل تھے لیکن آپ سب کی محبت اور تعاون سے میرے والد دل کے دورے کے بعد صحتیاب ہو رہے ہیں۔

گلوکار نے بتایا کہ آج آن لائن نہیں آ سکوں گا تاہم والد کے صحت یاب ہونے کے بعد ایک زبردست ملاقات کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔

عاطف نے اپنی اسٹوری میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ویڈیوز، گانے اور خوبصورت ایڈیٹس بھیجنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیااور لکھا کہ جب والد مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے تو میں آپ کے تمام پیغامات پڑھوں گا۔

عاطف اسلم نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم آپ کے بغیر کچھ نہیں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain