بنگالی اداکارہ روپا دتہ کو بھارتی شہر کولکتہ میں انٹرنیشنل کتب میلے میں بٹوے چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی ویژن اداکارہ روپا کو ہفتے کے روز اس وقت حراست میں لیا گیا جب پولیس اہلکار نے انہیں ایک بٹوے کو کوڑے دان میں پھینکتے ہوئے دیکھا۔
پولیس کے مطابق اداکارہ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو ان کے بیانات میں تضاد پایا گیا تاہم تلاشی کے دوران روپا کے بیگ سے کئی بٹوے اور 75 ہزار بھارتی روپے نقد ملے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ روپا سے مزید تقتیش کی جارہی ہے اور معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا ان کے ساتھ کوئی گروہ ملوث تو نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل روپا نے مشہور فلمساز انوراگ کشیپ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا غلط الزام لگایا تھا۔