پشاور: (ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائز خیبرپختون خوا نے سال 2022 کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوہاٹ روڈ پر ٹرک سے 266 کلو چرس برآمد کرلی۔
ترجمان ایکسائز کے مطابق ٹرک کے فرش میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 266 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ کاروائی کوہاٹ روڈ پر کی گئی۔ اسمگلرز منشیات براستہ کوہاٹ روڈ پشاور اور بعد میں پنجاب اسمگلنگ کی کو شش کررہے تھے۔
ترجمان ایکسائز نے مزید کہا کہ ملزمان نے ٹرک سڑک کنارے پارک کیا تھا، اور پہلے سے ہی فرار تھے۔ ان کی تلاش جاری ہے اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
