کراچی: (ویب ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 180 روپے 5 پیسے پر فروخت ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان، روپے کے مقابلے قدر میں 61 پیسے اضافے سے 180 روپے 5 پیسے پر لین دین ہوا۔ قبل ازیں صبح کے اوقات میں بھی ڈالر ریٹ میں 31 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد 179 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت چند روز سے بڑھتی دکھائی دے رہی ہے، گذشتہ روز ڈالر 22 پیسے اضافے سے 179 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 179 روپے 44 پیسے پر فروخت ہوا تھا۔