کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کی فلم اورتھیٹرکی مشہور اداکارہ اکسانا شیوتزروسی بمباری میں ہلاک ہوگئیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف پرروس کے راکٹ حملے میں یوکرین کی مشہوراداکارہ اکسانا شیوتزہلاک ہوگئیں۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے راکٹ حملے میں کیف میں رہائشی عمارت کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 67 سالہ اداکارہ اکسانا شیوتز ہلاک ہوئیں۔روسی حملے میں رہائشی عمارت تقریبا تباہ ہوگئی۔
گزشتہ ہفتے روسی بمباری سے یوکرین کے سنگراورکمپوزرپاشا لی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔
