تازہ تر ین

عروہ حسین اور فرحان سعید کا پھر ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ

پاکستانی نوجوان گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے طویل عرصے پر محیط علیحدگی کے بعد ایک بار پھر ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبروں پر لاکھوں دل ٹوٹے تھے ، اس خوبصورت جوڑی کے چاہنے والے اس خبر کو ہضم نہیں کر پائے تھے کہ اب یہ جوڑی علیحدہ ہو چکی ہے ۔دوسری جانب حالیہ سامنے آنے والی نئی چہ مگوئیوں نے سب ہی کو خوش کر دیا ہے ۔متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان سعید اور عروہ حسین اب مزید علیحدگی کی زندگی نہیں گزاریں گے ، یہ جوڑی اب ازدواجی زندگی کی جانب واپس آ چکی ہے ۔متعدد سوشل میڈیا رپورٹس اور ویڈیوز کے مطابق نامعلوم ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اب یہ جوڑی بہت جَلد دوبارہ ایک ساتھ نظر آنے والی ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain