تازہ تر ین

آسٹریلیا کو 300 رنز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے، نسیم شاہ

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے جلد وکٹیں لینے کی نیت سے میدان میں اتریں گے اور آسٹریلیا کو تین سو رنز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔
لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ پچ پر بال ریورس سوئنگ ہورہا ہے، ہم اسی چیز کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، اسٹیو اسمتھ کی وکٹ یادگار رہی، ان کو ایک لائن پر بولنگ کی تاکہ وہ غلطی کرے اور ہمیں کامیابی مل سکے۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم اپنی حکمت عملی میں کامیاب رہے اور ایک تجربہ کار بلے باز کو آوٹ کرکے پوزیشن مستحکم بناسکے۔ نوجوان بولر نے کہا کہ لاہور کا موسم گرم ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں فاسٹ بولنگ کرنا مشکل کام ہے کیونکہ فاسٹ بولر کو لمبی بولنگ کرنا پڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ خود کو مطمئن رکھیں اور کھیل پر توجہ دے کر اچھی بولنگ کریں، وکٹ نہ ملنے پر غصہ کرنے سے بولر کی پرفارمنس بہتر نہیں ہوسکتی، اعصاب پر جتنا قابو رکھیں گے، اس سے کارکرددگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain