تازہ تر ین

وزیراعظم سے آذربائیجان کے وزیر دفاع کی ملاقات، مضبوط دفاعی تعلقات پر گفتگو

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسنوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات پر گفتگو ہوئی جبکہ وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت، سیاحتی رابطوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم آفس اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے آذربائیجان سے برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہارکیا۔
وزیراعظم نے او آئی سی میں آذربائیجان کے تعاون کی تعریف کی، امن اور خوشحالی کے مقصد کے حصول میں آذربائیجان کی کوششوں کو سراہا۔
وزیر دفاع حسنوف نے آذربائیجان کے صدر کی طرف سے وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ 23 مارچ 2022 کو پاکستان کے قومی دن کی پریڈ میں شرکت کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain