تازہ تر ین

جمہوریت بچانے کیلئے بہت صبر سے کام لیا، دھمکیاں نہ دی جائیں: عاجز دھامرا

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس میں ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر نااہل حکومت کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔
پی پی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے جمہوری طریقہ سے تبدیلی کا فیصلہ کیا اور اس فیصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں، حکومت کل اجلاس طلب کر لے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت بچانے کے لیے بہت صبر سے کام لیا ہے، ہمیں دھمکیاں نہ دی جائیں۔
عاجز دھامرا نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرکے پاکستانی عوام کے دل دکھائے ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ جو اراکین ووٹ ڈالنے پہنچے ہیں ان کا تحفظ کرنا قانونی حق ہے، ایم کیو ایم نے سندھ تقسیم کا کوئی مطالبہ نہیں رکھا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain