تازہ تر ین

عمران خان نے جو کیا کوئی دوسرا سیاستدان کرتا تو پھانسی ہو جاتی، مریم نواز

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو کیا کوئی دوسرا سیاستدان کرتا تو پھانسی ہو جاتی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے آئین سربازار تماشہ لگایا لیکن ڈھیٹ لوگ ایسے ہی کرتے ہیں کہ سب کرنے کے بعد آزاد پھرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے سیاسی رہنما نے اگر یہ کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل تو اب ختم انشا اللّہ لیکن پرویز الہی کو اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain