Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امن معاہدہ طے,وزیراعظم نے حتمی متن کا باضابطہ اعلان کر دیا
    • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ
    • وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت
    • ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز
    • ٹرمپ کے ساتھ مکمل اتفاق، ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: نتن یاہو
    • گلبرٹو مورا نے رقم کی تاریخ، فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی نمائندگی کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بنے
    • نیپال،مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، آٹھ ہلاک، 16 زخمی
    • ممتا بنرجی کے خلاف مقدمہ درج، انتخابی مہم میں اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام
    • کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • سولرپینلز پر ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے، ایف بی آر حکام
    • ملاقات یا ڈیل پر دستخط کرنے سے ایرانی منجمد فنڈ بحال نہیں ہوں گے: امریکی نائب صدر
    • امپورٹ کی جانیوالی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنےکا فیصلہ
    • دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
    • ایلون مسک دنیا کا پہلا کھرب پتی بننے کے قریب
    • موٹر وے حادثہ سابق سینیٹر تاج آفریدی انتقال کر گئے
    •  بجٹ اجلاس:  18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش
    • لاہور: ایکسپائر سیرپ برآمد، فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے سویٹ کریم سیل کر دیا
    • ایک لاکھ بھارتیوں نے جعلی ڈگریوں سے امریکی H-1B ویزا حاصل کیا
    • ماس ٹرانزٹ سسٹم، ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم
    • کین ولیمسن نے بین انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    متحدہ اپوزیشن کا علامتی اجلاس، حمزہ شہباز کی حمایت میں 199 ووٹ ڈالے گئے

    By Khabrain Newsاپریل 6, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) متحدہ اپوزیشن کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو 199 اراکین پنجاب اسمبلی نے ووٹ ڈالے جبکہ پرویز الہیٰ کی حمایت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔
    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، حمزہ شہباز اور سینئر لیگی رہنما متحدہ اپوزیشن کے اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ نجی ہوٹل سے پنجاب اسمبلی سے متصل ہوٹل میں علامتی اجلاس کے لیے روانہ ہوئے۔ اس سے قبل نجی ہوٹل میں متحدہ اپوزیشن کے اراکین کا اجلاس منعقد کیا گیا۔
    مریم نواز، حمزہ شہباز اور متحدہ اپوزیشن کے اراکین سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنماؤں علیم خان، جہانگیر ترین اور چھینہ گروپ کے اراکین بھی ریلی میں موجود تھے۔
    اراکین اسمبلی بسوں اور ذاتی گاڑیوں میں سوار ہو کر روانہ ہوئے، اس موقع پر اراکین اسمبلی کے ذاتی گارڈز بھی اُن کے ہمراہ تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی متحدہ اپوزیشن کے ہمراہ تھے۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے نعرے لگائے اور ووٹنگ میں اپنی مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا۔
    مریم نواز، حمزہ شہباز کے نجی ہوٹل پہنچنے پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، قائدین کو دیکھ کر کارکنان نے نعرے بازی کی جس پر منتظمین نے انہیں روکا تو شدید ہلڑ بازی ہوئی۔
    بعد ازاں پینل آف شیئر شازیہ عابد کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا، جس کے آغاز پر انہوں نے کہا کہ انتالیسویں اجلاس میں مجھے پینل اف چئیر کا حصہ چنا گیا تھا۔
    تلاوت کلام پاک کے بعد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی چوہدری اقبال گجر کی جانب سے اجلاس میں قرارداد پیش کی۔ جس پر شازیہ عابد نے کہا کہ آج کے اجلاس کے ایجنڈے پر قائد ایوان کا انتخاب ہے، قائد ایوان کے انتخاب کے لئے حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الہی میں مقابلہ ہے۔
    ایوان کی کارروائی کی طرح شازیہ عابد نے قرارداد پیش ہونے کے بعد حمزہ شہباز کے حامی اراکین کو نشستوں پر کھڑے ہونے کی ہدایت کی اور پھر گنتی کا حکم دیا۔
    بعد ازاں انہوں نے اعلان کیا کہ حمزہ شہباز کے حق میں ایک سو ننانوے اراکین اسمبلی نے ووٹ دیا جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں کسی نے ووٹ نہ دیا۔ شازیہ عابد نے اعلان کیا کہ میرے پاس آئی گنتی میں میاں حمزہ شہباز ایک سو ننانوے ووٹ لیکر قائد ایوان (خود ساختہ) منتخب ہو گئے ہیں۔
    حمزہ شہباز نے ووٹ دینے والے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں مسلم ن اور اس کے اتحادی موجود ہیں، میں پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی، علیم خان، اسد کھوکھر، معاویہ اعظم، جگنو محسن کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، میں اپنی بہن مریم نواز، پرویز رشید اور عطا تارڑ اور جہانگیر ترین گروپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
    انہوں نے کہا کہ میرے سامنے بیٹھے والے تمام اراکین میری فیملی ہیں اور رہیں گے، آج میں اپنے معزز اراکین سے پوچھتا ہوں آج کونسی آفت آ گئی جو ہمیں اجلاس نجی ہوٹل منعقد کروانا پڑا ، پنجاب اسمبلی صرف عمارت کا نام ہے وہاں پر اس صوبے کے عوام کی تقدیر کے فیصلے نہیں ہوتے۔
    حمزہ شہباز نے کہا کہ جس نے اسمبلی کے کسٹوڈین ہونے کا حلف اٹھایا آج انہیں اراکین پر اس نے دروازے بند کر دیئے گئے۔
    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کو آج صبح سے پولیس اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر سیل کیا ہوا ہے۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    امن معاہدہ طے,وزیراعظم نے حتمی متن کا باضابطہ اعلان کر دیا

    وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت

    ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

    تازہ ترین

    وزیراعظم کی پی پی کو گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومت بنانے کی دعوت

    ایوان صدر کیلیے 2 ارب، وزیراعظم پبلک آفس کیلیے 92 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

    گلبرٹو مورا نے رقم کی تاریخ، فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی نمائندگی کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بنے

    نیپال،مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، آٹھ ہلاک، 16 زخمی

    کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.