تازہ تر ین

پرویز الٰہی کا احتساب ہوگا، وسیم اکرم پلس نے صوبے سے مال بنایا: حمزہ شہاز

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ایوان نے مجھے منتخب کرکےعمران خان پرعدم اعتماد کردیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ علامتی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ عثمان بزدارایس ایچ او لگانے کے پیسے لیتا رہا ہے۔
حمزہ شہباز نے براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالہٰی! ووٹ کی طاقت سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گا، انتظامیہ نے پرویزالہٰی کے کہنے پرجوغیرقانونی اقدام اٹھایا اس کا حساب ہوگا، گجرات کے گنڈاسے والوں کو بتا دینا یہ عوام کا مینڈیٹ ہے۔
انہوں ںے کہا کہ عمران خان نے جو وعدے کیے سب جھوٹ ثابت ہوئے، آپ پنجاب اسمبلی کے ملازمین کو قید کر سکتے ہیں کسی کے ضمیرکو نہیں، وفاق سے شروع ہونے والے کھیل تماشے کو چار دن ہو گئے،وسیم اکرم پلس نے صوبے سے مال بنایا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس لیڈر آف دی ہاؤس کے انتخاب کے لیے بلایا گیا تھا، پرویزالہٰی کا احتساب ہوگا، آئین پاکستان کو پامال کیا گیا۔
ن لیگ کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے استدعا کی عدالت کل فیصلہ سنائے تاکہ ملک آگے چل سکے ، آئین شکنوں کوکٹہرے میں نہ لایا گیا توجمہوریت نہیں ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain