تازہ تر ین

ہتھیار ڈال کر نہیں جا رہے،تمام طاقتیں بے نقاب ہو گئیں،ہمیں مستعفیٰ ہونا چاہیئے، شیخ رشید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام طاقتیں بے نقاب ہو چکی ہیں، چوروں کو شکست ہو گی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہتھیار ڈال کر نہیں جا رہے بلکہ چوروں کو شکست ہو گی۔ تمام طاقتیں بے نقاب ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اس وقت بھی ٹھیک تھا جب کہتا تھا ایمرجنسی لگا دو اور آج بھی کہتا ہوں کہ ہمیں مستعفی ہونا چاہیے۔ میں اُس وقت بھی ٹھیک تھا جب گورنر راج کی بات کرتا تھا۔ میں نے تین ماہ قبل استعفے دینے کی بات کی تھی۔ میں آج بھی کہتا ہوں ہمیں یک زبان ہو کر مستعفیٰ ہو جانا چاہیے اور باہر نکلنا چاہیے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ چور اور ڈاکو سب باہر سے پاکستان آئیں گے۔ گھڑی دو گھڑی کی جیت یا ہار کا مسئلہ نہیں بلکہ ہر کوئی اس کیس میں بے نقاب ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام کو عمران خان قوم سے خطاب کریں گے اور اچھے فیصلے سامنے آئیں گے۔ ہمیں قوم کو بتانا چاہیے کہ کرائے کے لوگوں کے اصل چہرے کیا ہیں جو اس ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کو کھائیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کو سب کچھ سمجھ ہے اور وہ سب جان چکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain