اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کےلیے قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہونے والے اجلاس کا اُس وقت ڈرامائی اختتام ہوا جب اسپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پانچویں بار اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور ایوان کی باقی کارروائی ایاز صادق کے سپرد کی۔
قبل ازیں اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس میں اپوزیشن کے 176 اور حکومت کے تقریبا 100 ارکان شریک ہوئے۔
