کراچی: (ویب ڈیسک) دورہ یورپ کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا۔
سیکرٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے پاسپورٹس اور ویزا کا پراسس مکمل ہوگیا ہے تاہم ابھی تک کسی کھلاڑی کی ویزا درخواست مسترد ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ اگر کوئی ایشو بنا تو متبادل انتظامات کیے جاسکتے ہیں۔
صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد 20 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا جبکہ قومی ٹیم کی یورپ روانگی 22 اپریل کو طے ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر منظور جونئیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ جس پر سیکرٹری پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر بھی موقف ٹیم کے اعلان کے وقت دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم پہلے مرحلے میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم پہنچے گی جہاں تین روز پریکٹس کے بعد 26 اپریل کو ہالینڈ کے ساتھ پہلا میچ کھیلے گی، دوسرا میچ 27 اپریل کو طے ہے۔ 28 اپریل کو بیلجیم روانگی کے بعد 29 اپریل کو میچ شیڈول ہے، اسپین کے ساتھ تین میچ دورے میں شامل ہیں، جو 2، 3 اور 4 مئی کو کھیلے جائیں گ۔