Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دھواں چھوڑنے والی 1500 گاڑیاں بند، 8ہزار سے زائد کے چالان
    • پورے کراچی میں تعلیم کارڈ جاری کریں گے: حافظ نعیم الرحمن
    • آذربائیجان: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان گول میز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • آئینی عدالت، اے ٹی سی ججز قبل از مدت ہٹانے کا نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار
    • بلاول بھٹو کا عبدالغنی چانگ کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس
    • والدہ کا شناختی کارڈ نہ ہونے پر بچے کا ب فارم کیسے بنے گا؟ نادرا کی وضاحت
    • لاہور میں ہونے والی جرائم کی وارداتوں کا چارٹ
    • سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے شوکت علی عباسی کو لوکل باڈیز پریشن انیڈ مانیٹرنگ کمیٹی وسطی پنجاب کا اہم رکن نامزدکر دیا
    • موبائل فون چھیننا ڈاکوں کیا اسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
    • یوکرین کیلئے سٹار شیلڈ سروسز محدود کرنیکا حکم ایلون مسک نے دیا:امریکی میڈیا
    • اسلام آباد:وزیر مملکت عقیل ملک سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروسز کے پالیسی آفیسر برائے پاکستان کوراڈڈودا ملاقات کر رہے ہیں۔
    • 2045 ء تک خلا میں لاکھوں انسان آباد ہونگے، جیف بیزوس
    • پنجاب میں جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والے آلات پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
    • الغازی ٹریکٹرز کی آمدنی میں79 فیصد،فروخت میں 60 فیصدا ضافہ
    • پنجاب میں جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والے آلات پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
    • اسلام آبادکو پلاسٹک فری بنانے کا منصوبہ ایک دو روز میں سامنے لائینگے مصدق ملک
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر احد چیمہ سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریوٹ ملاقات کر رہی ہیں۔
    • احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،اقتصادی اصلاحات میں تعاون پرگفتگو
    • حوثیوں نے مدینہ منورہ مشرقی علاقوں کی جانب 4 ڈرون داغ دئیے
    • اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی رات گئے ایران کی جانب پروازیں امریکہ کے ساتھ پاکستان قطر کی ثالثی میں مزاکرات جاری عراقچی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘2 بجے تک گورنر نے کوئی فیصلہ لے لیا تو ٹھیک ورنہ کورٹ اپنا حکم جاری کریگی’

    By Khabrain Newsاپریل 22, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ 2 بجے تک گورنر پنجاب صدر پاکستان کو وجوہات لکھ کر بھیج دیں تو ٹھیک ہے، 2 بجے تک گورنر نے کوئی فیصلہ لے لیا تو ٹھیک ورنہ کورٹ اپنا حکم جاری کرے گی۔
    حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ گورنر پنجاب کے ساتھ میٹنگ کی، دو، تین وجوہات عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، گورنر کے ساتھ اسپیکر اسمبلی حلف لینے کا پابند ہوتا ہے، حمزہ شہباز کی درخواست میں اسپیکر کو فریق نہیں بنایا گیا، گورنر کوئی ربڑ اسٹیمپ نہیں۔
    چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ گورنر پنجاب کی جانب سے حلف نہ لینے کا کوئی جواز ہے ؟ صدر نے کہا کہ میں وزیر اعظم سے حلف نہیں لے سکتا، بیمار ہوں۔ جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ گورنر پنجاب سمجھتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب قانون اور آئین کے مطابق نہیں ہوا، ایک خاتون ایم پی اے تشدد کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس کا مطلب ہے سب کچھ روک دیا جائے۔
    چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ 21 دنوں سے پنجاب میں حکومت نہیں ہے، آپ کو اندازہ ہے صوبہ کیسے چل رہا ہے ؟ یہ الیکشن بھی جیسے ہوا سب کورٹ کے علم میں ہے، عدالت کے حکم پر چیف منسٹر کا الیکشن ہوا، جس طرح سے چیف منسٹر کے الیکشن میں تاخیری حربے استعمال کیے گئے سب پتہ ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ اس کیس کو پیر تک ملتوی کیا جائے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں مہلت دی جائے آپ کو ؟ آپ کے پاس تو اس کے علاؤہ کام ہی نہیں، گورنر پریس کانفرنس کر رہے ہیں تو کیا اس کیس کے لیے ٹائم نہیں ان کے پاس ؟۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بدر مفاہمتی یادداشت؛ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      جعلی نمبر پلیٹ پر معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

      تازہ ترین

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.