تازہ تر ین

سعودی عرب جانے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جدہ کے مسافر کے قبضے سے پونے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر نورالوہاب نے آئس ہیروئن اپنے سفری بیگ کی تہہ کے اندر خفیہ پلاسٹک شیٹ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی ۔اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 1 اعشاریہ 802 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain