تازہ تر ین

فیصل آباد میں بھی ڈیزل بحران شدید تر، گندم کے کاشتکاروں کو مسائل کا سامنا

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی ڈیزل بحران شدت اختیار کر گیا جس سے خصوصی طور پر گندم کے کاشتکاروں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی ڈیزل کا مصنوعی بحران پیدا ہو گیا۔ گندم کی کٹائی کے سیزن کے دوران کاشتکاروں کو ڈیزل میسر نہ آنے کی وجہ سے گندم کی کٹائی کا مرحلہ متاثر ہو رہا ہے جس سے کاشتکار شدید مسائل کا شکار ہیں۔ کسانوں نے گندم کی فصل کی کٹائی کرتے ہوئے گانٹھیں باندھ کر ڈھیر لگا رکھے ہیں لیکن ڈیزل نہ ملنے سے تھریشر کا پہیہ نہ چل سکا۔
کاشتکار ڈیزل کے حصول کیلئے مختلف پٹرول پمپس کے چکر کاٹ کاٹ کر بدحال ہو چکے لیکن کہیں سے بھی ڈیزل میسر نہ آسکا۔ کاشتکار کہتے ہیں کہ اعلی حکام نوٹس لیتے ہوئے ڈیزل کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔
شہری کہتے ہیں کہ سرمایہ داروں نے منافع کے حصول کیلئے ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کررکھی ہے، مگر حکام صورتحال کو کنٹرول کرنے میں غیر سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain