تازہ تر ین

عمران خان کا امریکی مراسلے پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کیلئے صدر، چیف جسٹس سے معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ قوم کی عزت نفس اور آزادی، اقتدار کو برقرار رکھنے سے بڑھ کر ہے 

سابق وزیر اعظم عمران خان نے مبینہ دھمکی آمیز سفارتی کیبل کی تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عدالتی کمیشن بنانے کے مطالبے کو پورا کرنے لے لیے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے معاونت حاصل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ‘امریکا میں سابق پاکستانی سفیر کی جانب سے شیئر کی گئی کیبل کے بارے میں دونوں اہم ریاستی عہدیداروں سے مشاورت کی جائے گی’۔

تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے برطرفی کے بعد انہوں نے بارہا دعویٰ کیا کہ امریکا میں سابق پاکستانی سفیر کو جو بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا تھا کہ اگر عدم اعتماد کی قرارداد کامیاب ہو جاتی ہے تو پاکستان کو معاف کیا جائے گا ورنہ ملک کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حکومت کو ہٹانے میں کوئی غیر ملکی سازش ثابت نہیں ہوئی، قومی سلامتی کمیٹی

عمران خان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک رسمی ملاقات میں پاکستانی سفیر کو دی گئی ‘دھمکی’ شرمناک اور سفارتی اصولوں کے خلاف ہے، ایک مہذب دنیا میں اس طرح کے متکبرانہ رویے اور غیر سفارتی رویے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ قوم کی عزت نفس اور آزادی، اقتدار کو برقرار رکھنے سے بڑھ کر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اندرونی اور سیاسی معاملات میں بیرونی مداخلت پر قوم بے حد رنجیدہ اور ناراض ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain