تازہ تر ین

امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

یوکرین میں جاری جنگ کے نتیجے میں امریکا اور یورپی ملک برطانیہ نے روس پر نئی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں کا نفاذ روس میں یوم فتح پریڈ کے موقع پر کیا گیا ہے جبکہ ان پابندیوں کا ہدف سروسز، روس کی پروپیگنڈا مشین اور دفاعی صنعت ہے۔
نئی امریکی پابندیاں
روس کو فروخت کی جانے والی امریکی سروسز، جس میں اکاؤنٹنسی اور مینجمنٹ کنسلٹنسی شامل ہے
کرملن کے زیر انتظام چلنے والے تین ٹیلی ویژن کو امریکی اشتہارات اور نشریات سے متعلق سامان نہیں بیچا جائے گا
اسکے علاوہ صنعتوں کو چلانے والے انجن، بلڈوزر اور دیگر سامان کی برآمدات پر پابندی لگائی گئی ہے
مزید 2600 روسی اور بیلاروسی افراد پر ویزے کی پابندی لگا دی گئی، جس میں عسکری حکام بھی شامل ہیں
برطانیہ
دوسری جانب، برطانیہ کی جانب سے روس اور بیلاروس دونوں پر نئی پابندیاں لگائی گئی ہیں، جس میں 1.7 بلین پاؤنڈ کی تجارت شامل ہے۔
برطانیہ کے محکمہ بین الاقوامی تجارت کا کہنا ہے کہ نئے درآمدی ٹیرف کا اطلاق پلاٹینم اور پیلیڈیم سمیت تمام اشیاء پر لاگو ہوگا۔ اس کے ساتھ، برآمدات پر پابندی کیمیلز، پلاسٹک، ربڑ اور مشینری کو نشانہ بنائے گی۔
واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین میں جاری جنگ کے دوران ابتک 3ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں اسپتال تباہ ہوگئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain