راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج اور کل کا دن سیاست کے لیے بہت اہم ہیں۔48گھنٹے میں اہم فیصلے ہوجائیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ،راولپنڈی اور ہر جگہ فیصلے ہورہےہیں۔31مئی تک اہم فیصلے ہوجائیں گے۔اب ایم کیو ایم بھی کہتی ہے الیکشن کراؤ۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 20مئی کو ملتان جلسےمیں عمران خان مارچ کی کال دیں گے۔عمران خان کے خلاف جس جس نے ماسٹر پلان بنایا وہ عقل کا اندھا تھا۔اداروں کے ساتھ ہوں، ان کو پاکستان کی ریڑ کی ہڈی سمجھتا ہوں۔
ان کاکہنا ہے کہ ڈالر 200روپے تک جارہاہے،آصف زرداری نے نواز شریف سے جو بدلہ لینا تھا وہ لے لیا ہے۔جس جہاز پر نواز شریف آئے گا اس میں چور اور غدار کے نعرے لگیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایف آئی اے میں ایک ہی کام ہورہاہے۔حمزہ شہباز،فریال تالپور اور آصف زرداری کےکیسز کسی طرح سے ختم کرنے کا پلان چل رہاہے۔اس سے بڑا المیہ کیا ہوسکتا کہ ایک فرد جرم والا شخص ملک کا وزیراعظم ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فرد جرم والے کو پاکستان کا چیف ایگزیکٹو لگا دیا جائے یہ کہاں کا قانون ہے۔کیا جن پر کیسز ہوں ان سے ملک کے بڑے فیصلے کروائے جا سکتے ہیں؟ایف آئی اے مقصود چپڑاسی کا کیس ختم کرنے جارہی ہے۔افسران کو ہٹا کر کرائے کے لوگ لگائے جا رہے ہیں جو عدالتوں سے کیسز واپس لے رہے ہیں ۔