تازہ تر ین

موسمیاتی تبدیلیوں کےباعث چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہو گا،وزیرخارجہ بلاول بھٹو

لاہور:(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ میں فوڈ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان کو تحفظ خوراک اور توانائی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظ خوراک کو براہ راست خطرہ ہے۔صوبہ سندھ میں دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان میں پانی کی شدید قلت ہے،ملک کو قحط کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تحفظ خوراک یقینی بنانے کے لیےمشترکہ کوششیں درکار ہیں۔بھوک کی کوئی قومیت نہیں ہوتی۔پاکستان نے افغانستان اوریوکرین کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کی۔
ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کی راہ اپنانی ہوگی۔افغان مسئلے کے حل کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وائرس اور وبا کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔تنازعات دنیا کوتقسیم کردیتے ہیں جبکہ اس وقت متحد ہونے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ نئی نسل دنیا کو متحد کرنے کے لیے قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا میں دنیا کو متحد ہونا چاہیے تھا۔ اس وبا کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ کورونا ویکسین کا حصول سب کا حق سمجھا جانا چا ہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain