راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا ایف آئی اے، نیب اوراے این ایف پردباؤ ڈالنا شرمناک ہے۔
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹ میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت اپنے خلاف کیسزخاتمے کرانے کے لئے ایف آئی اے، نیب اوراے این ایف پردباؤ ڈال رہی ہے جو شرمناک اورافسوسناک ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا سوموٹو نوٹس لینا تاریخی اورسنہرا فیصلہ ہے۔ اب اداروں اورعدلیہ پراہم ذمہ داری آجاتی ہے تاکہ بیورو کریسی دیانت دارانہ اورایمان دارانہ فیصلے کرسکے۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حکومتی شخصیات کی جانب سےتحقیقات میں مداخلت پرازخودنوٹس لیا تھا۔