تازہ تر ین

چار گاڑیاں میری گرفتاری کیلئے گھر کے باہر کھڑی ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ چار سرکاری گاڑیاں میری گرفتاری کے لیے گھر باہر کھڑی ہیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میں گھبرانے والا نہیں ہوں۔ پاکستان اور پنڈی کےلوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جلسہ گاہ میں اپنے دیئے گئے وقت پر پہنچوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ لال حویلی سے دن دو بجے جلسہ گاہ کی طرف نکلیں گے۔ انشاللہ ہمارا رب ہمیں کامیابی دے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ میرے گھر کے دو گاڑیاں دائیں اوردو بائیں طرف موجود ہیں، میرارب بہتر کریگا، اللہ کے پاس ہی ساری طاقت ہے، اسی کی دی ہوئی طاقت پر میں یقین رکھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو عمران خان کے لانگ مارچ میں پورے راولپنڈی کےساتھ پہنچوں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain