لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نےاداروں کے خلاف زہراگلا، یہ خونی مارچ کی دھمکیوں سے کس کو ڈرا رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں کرنےسےمتعلق فیصلہ مشکل تھا، صوبےکےعوام سےمعافی مانگتاہوںآپ کومشکلات آئیں گی، نیازی ٹولہ سب کوکھلی دھمکیاں دے رہاہے، پاکستان کےدشمنوں نے کل یاسین ملک کوسزاسنانی ہے، یاسین ملک کی اہلیہ نے بھی ان سے اپیل کی کہ لانگ مارچ 26 کوکرلیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ لوگوں کو دھمکیاں دینا کون سی سیاست ہے، یہ خونی مارچ کی دھمکیوں سے کس کو ڈرا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے2014 میں رات کی تاریکی میں ریڈزون پرحملہ کیا، ان کو شرم نہیں آتی کہ بہن،بیٹیوں کانام کیسے لینا ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ 2ماہ ہوگئے،پتا نہیں گورنر کب آئے گا، کل آئی ایم ایف سے مذاکرات ہو رہے ہیں، نیازی ٹولے نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا، انہوں نے پورے پاکستان میں نفرت کی آگ پھیلادی ہے، عمران خان نے اپنے کارکنوں میں نفرت کا بیج بویا ہے، ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار کو شرم آنی چاہیے، سیاسی آدمی ہوں ،جیلیں کاٹ کر آیا ہوں ،انتقام نہیں لوں گا۔